• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان:غور میں داعش جنگجؤوں نے 30 مغویوں کو ہلاک کردیا

Daish Killed 30 Civilians In Afghan Province Ghor
افغانستان کے وسطی صوبہ غور میں داعش جنگجؤوں نے 30 شہریوں کو اغوا کرکے ہلاک کردیا ہے۔

صوبائی حکومتی ترجمان عبدالحئی خطیبی کے مطابق ان عام شہریوں کو اس وقت یرغمال بنایا گیا جب وہ پہاڑوں پر لکڑیاں جمع کررہے تھے بعد ازاں انھے گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ ایک روز قبل غور کا علاقہ فیروز کوہ میں داعش کا مقامی کمانڈر کی ہلاکت پر انتقامی کاروائی ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین