• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران :زمین اور سمندر میں نشانہ بنانے والا خودکش ڈرون تیار

Suicide Drone Prepared In Iran Which Can Target In Sea And Land
ایران نے ایسا خودکش ڈرون تیار کرلیا جو زمین اور سمندر میں اہداف کو خودکش مواد سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک خودکش ڈرون تیار کرلیا ہے جو زمین اور سمندر میں اہداف کو خودکش مواد سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، نیا ڈرون سمندری نگرانی کیلئے بنایا گیا ہے۔

ایرانی ایجنسی کے مطابق اسے میزائل سے لیس کئے جانے کا ارادہ نہیں۔ یہ ڈرون سمندر کے اوپر 2 فٹ تک کم سے کم اونچائی پر اڑ سکتا ہے۔اس میں نصب جدید ملٹری کیمرے سے رات میں بھی کام لیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین