• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت

Israel Allowed Its Members Of Parliament To Enter In Masjid Aqsa
اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے اپنے تمام ارکان کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور وہاں پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے جس پر فلسطینی عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی2 کے مطابق پولیس چیف نے وزیر برائے داخلی سلامتی گیلاد اردان کو تحریری طور پر لکھا ہے کہ وہ ارکان کنیسٹ کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور وہاں پر عبادت کی ادائیگی پرعاید پابندی ختم کرنے کا حکم دیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے ایک سال قبل قبلہ اول میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ارکان کنیسٹ اور وزراء کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کر دی تھی۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ارکان کنیسٹ کی قبلہ اول میں عبادت کے لیے 14 شرائط عاید کی گئی ہیں۔

ان میں قبلہ اول میں ارکان کی آمد سے قبل پولیس کو آگاہ کرنا، پولیس کی سیکیورٹی حاصل کرنا، ذرائع ابلاغ سے خفیہ رکھنا اور مسجد میں کسی قسم کی تقریر سے گریز کرنا شامل ہیں۔
تازہ ترین