• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شخص ہلاک

Unknown Gumman Open Fire In Faisalabad One Dead
فیصل آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقہ میں موٹرسائیکل پر سوار2 نامعلوم افراد نے کار سوار2 افراد پر اچانک فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں کار سوار محمد آصف اور اس کا ساتھی ماجد شدید زخمی ہوگئے ۔

جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں محمد آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سیاسی رنجش کا شاخانہ ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین