• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Expensive Chips Price 56 Dollar
یوں تو چپس دنیا میں بیحد عام ہیں، جو ہر ایک کو پسند ہوتی ہے اور اسی لئے مختلف کمپنیاں چپس میں نت نئے فلیورز بھی متعارف کرواتی رہتی ہیں، تاہم سویڈن کمپنی کی جناب سے دنیا کی سب سے مہنگی چپس متعارف کی گئی ہے۔

سیاہ رنگ کے خوبصورت ڈبے میں پیک پانچ ٹکڑوں پر مشتمل اس مہنگی ترین آلو کی چپس کی قیمت صرف 56ڈالر یعنی 5,865پاکستانی روپے ہے۔

منفرد نوعیت کی اس چپس کو سوئیڈن کی امارناس پہاڑیوں پر کاشت ہونے والا آلو، سوئیڈن کے شمالی جنگلات میں پائے جانے والے مشروم، ٹرفل نامی سمندری گھاس، نباتاتی مصالحہ کراؤن ڈِل اور خاص قسم کی پیاز سے بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین