• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کارکنوں کی گرفتاریوں سے باز رہے، محمود الرشید

Police Away To Arrest Our Workers Says Mahmood Ur Rasheed
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے توقع ظاہر کی ہے کہ پنجاب پولیس کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں سے باز رہے گی۔

آئی جی پنجاب کے نام خط میں میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے2 نومبر کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پولیس کارکنوں کو حراست میں لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ احتجاج آئین کے مطابق ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو حراست میں لینے کیلئے پولیس پر دباؤ افسوسناک ہے۔ امید ہے پولیس بلاجواز گرفتاریوں سے باز رہے گی۔
تازہ ترین