• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ بھارت کیخلاف 19رنز سے فتحیاب

Newzeland Win 4th Odi Against India By 19 Runs
کیویز نے چوتھے ون ڈے میں گھر کے شیر بھارت کو 19 رنز سے ہرا دیا ہے۔ 5 میچوں کی سیریز 2،2 سے برابر ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ گپٹل نے72 ، ولیم سن نے41، ٹیلر نے35 رنز بنائے۔

جواب میں بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں241 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے میچ میں 19رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز بھی 2-2 سے برابر کردی ہے۔ ٹیم سائوتھی نے تین وکٹ لیے۔

مارٹن گپٹل کو 72 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ قبل ازیں مارٹن گپٹل نے کھوئی ہوئی فارم حاصل کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ لیکن بھارتی بولرز نے آخری 20اوورز میں نپی تلی گیندیں کرتے ہوئے کیویز کو 7وکٹ پر260 رنز تک محدود کردیا تھا۔

سیریز 2،2 سے برابر ہونے کے بعد اب آخری اور فیصلہ کن معرکہ ہوگا، جو 29 اکتوبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔
تازہ ترین