• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کی جانب سے پراپرٹی نمائش کا انعقاد

Jang Group Organise A Property 2nd Expo In Abu Dhabi
جنگ میڈیا گروپ کی جانب سے ابوظہبی میں دوسری پاکستان پراپرٹی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ نمائش کا انعقاد انٹرنیشنل ریئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ شو (IREIS 2016)کے موقع پر ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔

نمائش میں پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے سرمایہ کاری اور یو اے ای میں بسنے والے پاکستانیوں کو پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

نمائش 29 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ نمائش کا افتتاح یو اے ای میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کریں گے، جبکہ اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرام خان درانی مہمان خصوصی ہونگے۔

نمائش کے انعقاد کیلئے پاکستانی سفارتخانے، وازرت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز ایند ڈیولپرز کا تعاون حاصل ہوگا۔

علاوہ ازیں کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، پشاور، بہاولپور، کوئٹہ اور گوادر کے سرکردہ ڈیولپرز اور ایجنٹس سمیت پروفیشنلز اور پراپرٹی کنسلٹنٹس اس نمائش میں شریک ہونگے۔
تازہ ترین