• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس سرچ آپریشن میں 53ملزمان زیرحراست

Karachi Police Search Operation 53 Suspected Arrest
کراچی کے علاقے صدر اور بلوچ کالونی میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 53ملزمان کو حراست میں لے کر تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بلوچ کالونی کے علاقے دادا بھائی ٹائون، جونیجو ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں پولیس نے آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے مشتبہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران رہائشی ہوٹلوں اور گھروں میں تلاشی لی گئی۔ جس کے دوران 2افغان باشندوں سمیت 18مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کو شناختی کارڈ سمیت دیگر کوائف چیک کرنے کے بعد رہا کردیا جائیگا۔
تازہ ترین