• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک، اہلکار زخمی

Karachi Ctd Encounter 3 Terrorist Dead
کراچی کے علاقے کورنگی کازوے پر دہشتگردوں کے موجود ہونے کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ ایل اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ کے مطابق چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مشکوک بیگ بھی بر آمد کیا گیا ہے ۔

جنید شیخ نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردووں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ دہشتگردوں کی لاشوں کو کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی تھی۔
تازہ ترین