• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکار ڈونی والبرگ کا انوکھا ریکارڈ ،3منٹ میں122سیلفیاں

Donnie Wahlberg Breaks Guinness World Record For Most In Three Minutes
آج کل جہاں ایک طرف نو جوانون میں سیلفیاں لینے کا رحجان بیحدبڑھ گیا ہے وہیں نامور اسٹارز بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ، امریکا کے مشہور گلوکار ڈونی والبرگ اسٹیج پر دھوم مچانے کے بعد سیلفیز کے شوق میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

47سالہ امریکی سنگر اور سونگ رائٹر ڈونی والبر گ نے کروز شپ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا جہاں ان کے 3ہزار سے زائد مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔

والبرگ نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور 3منٹ میں 122سیلفیاں لے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سنگاپور کی ایک کمپنی کے ملازمین نے 3منٹ میں 119سیلفیاں کھینچ کر قائم کیا تھا۔
تازہ ترین