• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی کے ساحل پرمنفرد آرٹ کی نمائش جاری

Australias Sculpture By The Sea Exhibition Begins Near Sydney
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک منفرد آرٹ کی نمائش جاری ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحل سمندر پر منعقد کی گئی ہے ۔

اپنے طرز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت اور جدیدیت نما یا ں ہے ۔

اسکلپچر بائی دی سی کے عنو ان سے ہونے والی اس20ویں سالانہ نما ئش میں پلاسٹک،چکنی مٹی،ربر،اسٹین لیس اسٹیل،پیتل،بان اور دیگر مٹیریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی تو جہ حاصل کر لی ہے۔

انیس اکتوبر سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والی اس دلچسپ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے تیار کردہ کم وبیش 100آرٹسٹک ماڈلز نمائش میں رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ منفرد نمائش 6نومبر تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں۔
تازہ ترین