• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistani Women Cricket Team Test Fitness Complete
دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کے لئے دو نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے ۔ دورے سے قبل ویمن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئےگئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس لیول میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کی کپتان بسمہ معروف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بسمہ معروف اسی فیصد فٹنس کے ساتھ سب سے فٹ کھلاڑی قرار پائیں ۔

ون ڈے کپتان ثنا میر فٹنس ٹیسٹ میں متاثر کن نہ رہیں ۔ ان کے فٹنس لیول میں کمی آئی ہے۔ ایک حلقے کی جانب سے ثنا میر کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی الگ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ فیصلہ چیئرمین پی سی بی کو کرنا ہے ۔

کرکٹر عالیہ ریاض اور جویریہ ودود بھی فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ سدرا امین اور مرینہ اقبال فٹنس لیول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
تازہ ترین