• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرکول،ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج

Residents Continue Protest In Thar Coal Field
تھر کول ایریا میں گاؤں کی اراضی پر ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں، ساتویں روز سے جاری دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

گائوں گورانو کے دیہاتیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں نےسات روز سےاسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دن رات دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوئلہ نکالنے والی نجی کمپنی زرعی اراضیوں کے معاوضے یا متبادل کے بنا ہی زبردستی ڈیم تعمیر کر رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سات روز سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں ،کوئی سننے والا نہیں۔

دوسری جانب کوشش کے باوجود نجی کمپنی کے کسی ذمہ دار سے رابطہ نہ ہو سکا۔
تازہ ترین