• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Iran Deploys Suicide Attack
ایران کے انقلابی گارڈز نے ایسے نئے ڈرون طیارے متعارف کرا دیے ہیں، جو ’خودکش‘ انداز سے حملے کر سکیں گے۔

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ طیارے ایک ہزار کلومیٹر تک اورمسلسل چار گھنٹوں تک پرواز کی صلاحیت کے حامل ہیں اور انہیں دہشت کے جہازوں پر خودکش طرز کے حملے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں خلیج فارس میں ایرانی اور امریکی بحری جہازوں کے درمیان ٹکراؤ جیسی صورت حال کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا تھا کہ ایرانی انقلابی گارڈز کی تیزرفتار حملہ آور کشتیوں نے امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس فائربولٹ تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔
تازہ ترین