• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: ایم سی جی گراؤنڈ میں بگلوں کا غول اتر آیا

Australia Swarms Of Seagulls Take Over Mcg Ground
کرکٹ وہ کھیل ہےجس کےلیے حالات کا سازگار ہونا، موسم کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے لیکن کبھی کبھی آسمان سے بھی بلا اتر آتی ہے کھیل رکوا دیتی ہے ۔

کھیل کے میدان میں پرندوں کا غول اتر آئے اور وہ بھی اتنی بڑی تعداد میں کہ کھیل ہی روکنا پڑ جائے، ایسا ہیمیلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا ہے جہاں تسمانیہ اور وکٹوریا کے درمیان جاری شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران بگلوں نے حملہ کر دیا ۔

لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کرکٹ کا کھیل بیرونی مداخلت کی وجہ سے روکا گیا ہو۔سری لنکا انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران ایسا بھی ہوا کہ شہید کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

صرف یہی نہیں کبھی اسٹیڈیم میں کتے بلی کی آمد سے کھلاڑی پریشان ہوتے ہیں تو کبھی اسٹیڈیم میں بیٹھا ہجوم بھی اپنی ٹیم کی ممکنہ شکست پر بپھر جاتا ہے،اور کبھی موسم آڑے آجاتا ہے ۔ نتیجہ کھیل میں رکاوٹ کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
تازہ ترین