• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی

Bus Driver Injured By Police Alleged Firing In Karachi
کراچی کے علاقےعبداللہ کالج کے پاس پولیس کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔

عبداللہ کالج کے پاس پولیس اہلکاروں نے بس ڈرائیور کو روکا ،نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔اس دوران علاقے میں افراتفری مچ گئی اور علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا، جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مبینہ طورپر ملوث چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر پیرآباد تھانے منتقل کردیا، پولیس کا موقف ہےکہ پولیس نے انسداد پولیو مہم کے لیے نفری لےجانے کے لیے بس روکی تھی۔

تاہم بس ڈرائیور نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے 500 روپے رشوت طلب کی اور نہ دینے پر فائرنگ کردی۔
تازہ ترین