• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:2 لیڈی ڈاکٹرز کے وارنٹ گرفتاری جاری

Lahore Arrest Warrant Of Two Lady Doctors
لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےجرح کے لئے پیش نہ ہونے پر 2 متاثرہ لیڈی ڈاکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

عدالت نے انہیں سوشل میڈیاکے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمےمیں بیانات قلم بند کرنے کےلئے طلب کررکھاتھا۔

انسداد ِدہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری اعظم نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے موقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات کی ترتیب متعین کرنا انسداد دہشت گردی عدالت کا اختیار نہیں۔گواہوں کے بیانات پہلے قلمبند ہونے سے ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے،اسی لئے متاثرہ ڈاکٹرز جرح کے لئے پیش نہیں ہو رہیں۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گواہوں کے بیانات کی ترتیب متعین کرنے کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے مزید سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین