• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Taliban Arrested From Sawat
محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے سوات کے علاقے مٹہ سے طالبان کے سابق خزانچی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشت گرد گل رحمان سوات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)مالاکنڈ ریجن کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں درش خیلہ کے مقام پر کاروائی کرکے مبینہ دہشت گرد گل رحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد گل رحمان 2008 میں سوات کشید گی کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گل رحمان کالعدم تحریک طالبان کا خزانچی بھی رہا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین