• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Section 144 Imposed In Islamabad
ضلعی انتظامیہ نے 2ماہ کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کردی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سلام آباد میں جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی ، اذان اور خطبے کے علاوہ لائوڈ اسپیکرکا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیاہے ۔

شہر بھر میں آتشیں اسلحہ لیکر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5یا اس سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکیں گے۔

اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے وفد نے وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری سے ملاقات کی،وزیر مملکت نے کہا شہرکوکسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے،اس موقع پرکاروباری طبقے نے دھرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین