• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو ڈھال بنانا پی ٹی آئی کی پرانی عادت ہے، طلال چوہدری

Pti Is Used To Making Women Shields Talal Chauhadry
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خواتین کو ڈھال بنایا ہے، یہ ان کی پرانی عادت ہے،ہم نے ہر بار ان کے دھرنے کو ہونے دیا، لیکن اس بار ان کی پلاننگ یلغار کی ہے،اگر دارلحکومت بند ہو تو دنیا میں پاکستان کا امیج کیا جائے گا ۔

طلال چوہدری کا ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسد عمر صاحب کو ڈی سی او نے کہاکہ اس کی باقاعدہ اجازت لیں لیکن انہوں نے مناسب نہیں سمجھا، انہوں نے جلسے کی نہ کوئی اجازت لی نہ بتانا مناسب سمجھا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی احتجاج کرے گا، باضابطہ اجازت لے گا تو سیکیورٹی بھی دیں گے،اگر کوئی اجازت بھی نہیں لینا چاہتا اور غیر قانونی کام کرنا چاہتا ہے تو اجازت نہیں دیں گے،یلغار نہیں کرنے دیں گے، اس کو ہر صورت روکیں گے، یہ ہماری قانونی ذمہ داری ہے ۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسلام آباد کے معمولات زندگی اور پاکستان کے امیج کا تحفظ کریں،احتجاج کریں، یلغار نہ کریں، یہ یلغار کرنے کی تیاری تھی، دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔
تازہ ترین