• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا لبنانی علاقے سے فائرنگ کا الزام،لبنان کی تردید

Israel Accused Of Firing From Lebanese Territory Lebanon Denied
اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل علاقے میں لبنان کے اندر سے فائرنگ کی گئی ہے جسکا بھرپور جواب دیا گیا۔ تاہم دوسری طرف لبنانی فوج نے فائرنگ کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کی خبریں صہیونی دشمن کے ذرائع ابلاغ کا مکروہ ڈرامہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جب کہ دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں اس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے اندر سےسرحد پر گشت میں مصروف ایک فوجی پارٹی پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجےمیں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے اندر جس سمت سے فائر کیا گیا تھا اس طرف جوابی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
تازہ ترین