• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

Bilawal Condemns Arrest Of Pti Workers
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کو برداشت سے کام لینا ہوگا، خواتین پر تشدد کرنا خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا کام امن و امان قائم کرنا ہے کسی سیاسی پروگرام کو خراب کرنا یا خواتین پر تشدد کرنا نہیں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ یوتھ کنونشن ایک جمہوری عمل ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کسی طرح بھی جمہوری عمل کو روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین