• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فائرنگ جاری رہی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم

Pakistan To Give Befitting Response If Indian Firing Continues Prime Minister
وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی فورسزکی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پرکئی ہفتوں سے بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ جاری ہے، پاکستان نے ہرممکن حد تک تحمل کامظاہرہ کیا ہے، اگر یہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، امن پسند قوم ہیں، مذاکرات سے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔
تازہ ترین