• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا دھرنا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

Pti Sit In Key Decisions In Meeting Under Pms Presidency
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہےکہ اسلام آباد کو بند نہیں کرنے دیا جائے گا ، شہر کو کھلا اور پُر امن رکھنے کے لیے تمام قانونی و آئینی اقدامات کیے جائیں گے،معمولات زندگی بھی ہر صورت بحال رکھے جائیں گے ۔

تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے اور اسلام آباد بند کرنے کے پلان کے جواب میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں جوابی حکمت عملی طے کر لی گئی،اہم فیصلے ہو گئے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادیوں اوراپوزیشن سے رابطے مؤثر بناکر مذاکراتی راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا، وزیراعظم کہتے ہیں کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمے داری ہرصورت پوری کریں گے ۔

ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھرنے کے تناظر میں شہر میں امن قائم رکھنے، شہریوں کی حفاظت اور اہم آئینی، سیاسی اور حساس اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو3 وزراء پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی نے پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی ۔

وزیراعظم نے اسحاق ڈار اور دیگر وزراء کو مذاکرات کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہناہےکہ اجلاس میں عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں آئینی اقدامات کی حکمت عملی بھی وضع کرلی گئی ہے۔
تازہ ترین