• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل بھوشن تک قونصلر رسائی، بھارتی حکومت کی چھ بار درخواست

Counselor Access To Kalbhusan Indian Government Six Applied For Counselor Access
بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی گرفتاری کے بعد بھارت کے پیروں تلے زمین نکل گئی،جس کے بعد سے بھارتی حکومت کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے پاکستان کو ایک دو نہیں چھ مرتبہ درخواست کر چکی ہے۔

اپنے ماہی گیروں کو کئی کئی مہینے تک فراموش رکھنے والی بھارتی حکومت اپنے جاسوس کلبھوشن سے ملنے کے لیے اتنی بے تاب کیوں ہے؟اسکی وجہ وہ خوف ہے کہ یہ جاسوس نہ صرف بھارت کے پاکستان میں کیے گئے کالے کرتوتوں سے بخوبی آگاہ ہے بلکہ وہ راز پاکستان کو بھی مل جائیں گے۔

اور اسکی بنیاد پر پاکستان دنیا کو یہ باور کراسکے گا کہ بھارت ہی اسکے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشتگردی میں ملوث ہے۔
تازہ ترین