• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے انکار

Pakistan Refused To Participate In A Meeting To Be Held In India
پاکستان نے بھارت میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہونے والی وزارتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں ہونے والی وزارتی کانفرنس برائے آفات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، وزارتی کانفرنس تین سے پانچ نومبر تک بھارت میںمنعقد ہورہی ہے۔

اس سے پہلے بھارت نے پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں نہ صرف خود شرکت نہیں کی تھی بلکہ اس کے خلاف لابنگ بھی کی تھی ، جس کے نتیجے میں دیگر پڑوسی ملکوں نے بھی اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی۔
تازہ ترین