• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بدمست بیل نے ساٹھ سالہ خاتون کو ٹکر دے ماری

+3
وسطی بھارت میں ایک مارکیٹ میں ایک بد مست بیل نے 60سالہ خاتون کو اپنے سینگ پر لیکر کئی فٹ اوپر اچھال کر نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں عمر رسیدہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک بازار میں ایک بد مست بیل گْھس آیا اور وہاں موجود افراد کو تنگ کرنے لگا ۔بیل کی مستیاں دیکھ کر وہاں موجود ایک 60سالہ خاتون نے اپنی لاٹھی سے اسے بھگانا چاہا ۔

جس کے بعد غصے سے بپھرے اس بیل نے خاتون کو ٹکر دے ماری ۔بیل کی ٹکر سے خاتون کئی فٹ اْچھل کر زمین پر آگریں اورزخمی ہوگئیں۔زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
تازہ ترین