• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی دھرنہ، لاہور پولیس کی چھٹیاں منسوخ

Leaves Canceled For Lahore Police In Wake Of Pit Dharna
لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے دھرنے سے پہلے ہی افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں تاہم حکومت سے احکامات ملنے پر پکڑ دھکڑ شروع ہو گی۔

لاہور پولیس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کی گئی ہےجس کے تحت تھانوں کی سطح پر الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ہر ٹیم میں 20 پولیس اہلکار شامل ہوں گے تھانوں میں حاضر پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کو گھر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ا سپیشل برانچ نے پی ٹی آئی کے 700 متحرک کارکنوں کی فہرستیں متعلقہ پولیس کو فراہم کر دی ہیں ،تاہم گرفتاریوں کا سلسلہ حکومت کی طرف سے احکامات ملنے کے بعد شروع ہو گا۔
تازہ ترین