• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان نے چین کو مات دے دی

Pakistan Wins Against China In Asian Champions Trophy Hockey
ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان نے چین کو چار صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

کوانٹن میں جاری ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے چین کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، کھیل کے پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے اور تیسرے کوارٹر میںﷰپاکستان کی جانب سے عبدالحسیم خان نے گول کیے۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑی گیند حریف کے جال میں نہ ڈال سکے لیکن آخری کوارٹر میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حریف پر پے درپے حملے کیے جس میں پہلے علی شان اور پھر محمد عرفان جونیئر نے گول کرکے برتری چار صفر کردی۔

اسی اسکور پر میچ ختم ہوا، اس فتح کے نتیجے میں پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
تازہ ترین