پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔شاہد آفریدی اور سعید اجمل کنٹریکٹ حاصل نہیں کر سکے ۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تنزلی ہو گئی ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیس کھلاڑیوں کو یکم اکتوبر 2016 سے تیس جون 2017 تک کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کیٹگری اے میں کھلاڑیوں کی تعداد کوسات کر دیا گیا ہے ۔
سرفراز احمد اور یاسر شاہ اے کیٹگری حاصل کرنے کامیاب ہو گئے ہیں ۔ احمد شہزاد بی اور عمر اکمل سی سے ڈی کیٹگری میں چلے گئے ہیں ۔ شاہد آفریدی ، سعید اجمل کے علاوہ فواد عالم ، جنید خان اور صہیب مقصود کو بھی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ۔
کیٹگری اے میں اظہر علی ، محمد حفیظ ، مصباح الحق ، یونس خان ، شعیب ملک ، سرفراز احمد ، اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ بی میں وہاب ریاض ، راحت علی ، اسد شفیق اور محمد عامر کو رکھا گیا ہے ۔ سی میں حارث سہیل، محمد رضوان ، عمران خان سنیئر ، شان مسعود، محمد عرفان ، سمیع اسلم ، بابر اعظم ، عماد وسیم ، حسن علی ، خالد لطیف ، شرجیل خان محمد نواز، سہیل خان اور سہیل تنویر شامل ہیں ۔
ڈی کیٹگری انور علی ، ذوالفقار بابر، محمد اصغر ، احمد شہزاد اور عمر اکمل پر مشتمل ہے ۔