• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ورلڈ کراٹےچیمپئن شپ میں سفر ختم

Pakistan Ends Their Chances In World Karate
پاکستان کے سعدی عباس کا ورلڈ کراٹےچیمپئن شپ میں سفر تیسرے راونڈ میں ختم ہوگیا۔

آسٹریا کے شہر لنز میں جاری ورلڈ کراٹےچیمپئن شپ میں سعدی عباس پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کراٹے کاز تھے، وہ اپنے خرچ پر ایونٹ میں شرکت کے لیئےمیزبان ملک گئے تھے۔

سعدی عباس نے پہلے راونڈ میں موزمبیق کے سنٹوس ایرک کے خلاف آٹھ صفر سے کامیابی حاصل کی ، دوسرے راؤنڈ میں بلغاریہ کے ایفانوف بورسلاف کے خلاف پانچ صفر سے جیتے لیکن تیسرے راونڈ میں اُن کو ترکی کے یوگور بوراک کے خلاف ایک صفر سے شکست ہو گئی ۔
تازہ ترین