• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موم بتی کی مدد سے بال کاٹنے والا انوکھا ہیئر ڈریسر

Hair Dresser Who Cuts Hair With Help From Candle
قینچی کے ذریعے بال کاٹنے والے ماہر ہیئر ڈریسرتو کئی ہیںلیکن اٹلی کے شہر میلان سے تعلق رکھنے والا ایک حجام قینچی جیسے روایتی طریقوں کو چھوڑ کربال کاٹنے کیلئے موم بتی کااستعمال کرتا ہے۔

اس انوکھے اور خطرناک طریقے سے بال کٹوانے کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے لیکن اس ہیئر ڈریسر کی مہارت کو دیکھنے کے بعد یہ ناممکن لگتا ہے۔

منفرد طریقے سے بال کاٹنے کے ماہر اس ہیئر ڈریسر کے پاس آنے والے لوگوں کی ہمت کو بھی داد دینی پڑے گی جو اپنی زلفوں کو خطرے میں ڈال کر آگ سے بال کٹواتے ہیں۔
تازہ ترین