• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :بیٹے نے بوڑھے والدین کو آگ لگا دی، ملزم گرفتار

Son Burns Old Parents In Lahore Now Arrested
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بدبخت بیٹے نے ڈانٹ ڈپٹ پر بوڑھے ماں باپ کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرین ٹاؤن کے رہائشی محمد طفیل کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق انھوں نے اپنے بیٹے بابر کو آوارہ گردی سے منع کیا تو اس نے انہیں اور اپنی بوڑھی ماں اللہ جوائی کو تیل چھڑک کر جلا دیا۔

اہل محلہ نے انھیں اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ملزم بابر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین