• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کیلئے بہتر سفری سہولیات، پاکستان پہلے نمبر پر

Pakistan On Top For Hajj Pilgrims Better Travel Services
حجاج کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی بدولت پاکستان پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے۔ آئندہ سال سے سعودی عرب نے حج کے لیے ای سسٹم بھی متعارف کرا دیا۔

پاکستان میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثناء اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ امسال حجاج کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

2006 میں پاکستان 16 ویں نمبر پر تھا تاہم کئی سالوں کے بعد پاکستان پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے۔ ثناء اللہ نے مزید بتایا کہ سعودی عرب نے حج کے لیے ای سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

آئندہ سال پاکستان سمیت دنیا بھر کے حجاج ای سسٹم کے ذریعے حجاز مقدس جا سکیں گے۔ اس سسٹم کے ذریعے عازمین کے بارے میں معلومات کا حصول آسان ہو جائے گا جب کہ سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانے والے گھر بیٹھے ویزہ حاصل کر سکیں گے۔
تازہ ترین