• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ ماریہ کیر ے کا منگنی ختم کرنیکا فیصلہ

Maria Carey Decides To End Her Engagement
معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کارے اور آسٹریلوی بزنس مین جیمز پیکر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

آسٹریلوی میگزین کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی بزنس مین جیمز پیکر نے اپنی منگیتر اور معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کارے کے ساتھ علیحدگی اختیار کرکے منگنی توڑ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ماریہ کی شاہ خرچی ہے جبکہ ایک اہم وجہ یہ بھی بنی کہ ماریہ دونوں کی ذاتی زندگی کو ایک رئیلٹی شو میں ایکسپوزکرنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی منگنی رواں برس جنوری میں نیویارک میں ہوئی تھی جہاں جیمز پیکر نے ماریہ کو 10 ملین ڈالر مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جبکہ رپورٹ کے مطابق یہ انگوٹھی ماریہ کے پا س ہی رہے گی۔
تازہ ترین