• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئےٹیم آج ملائیشیا روانہ ہوگی

Pakistan Junior Hockey Team Depart For 6 Nation Tournament In Malaysia
ملائیشیا میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے جونیئر ہاکی ٹیم آج لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوگی۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کوالالمپور میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ہاکی اکیڈمی جوہر ٹاؤن سے ایئر پورٹ روانہ ہوئی۔

قومی جونیئر ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، ایئرپورٹ روانگی سے قبل ٹیم کے کوچ عرفان سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے ٹیم وکٹری اسٹینڈ پر آئے گی۔
تازہ ترین