• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی فنکارکا 40فٹ درخت کے تنےکو تراش کر عالمی ریکارڈ

Chinese Artist Made World Record For Carving 40 Foot Tree
یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے دیکھے ہوں گے لیکن کچھ ماہر فنکار ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی مہارت کی بنا پر عالمی ریکارڈ ہی توڑ دیتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والےژینگ چن ہوئی( Zheng Chunhui)نامی اس آرٹسٹ نےدرخت کے 40 فٹ طویل تنے پر قدیم چینی شہر میں خوشحالی کے ایک منظر سے منسوب پینٹنگ کو خوبصورتی سے تراش کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

واضح رہےکہ ژینگ اس سے قبل بھی کئی منفرد فن پارے تیار کر چکا ہے اور اپنے اس منفرد فن پارے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا خواہاں ہے۔
تازہ ترین