• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم:کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینےسے 7 افراد ہلاک

Jhelum Seven Persons Died Of Poisonous Liquor In Christian Colony
جہلم میں زہریلی شراب پینےسے 7افراد ہلاک اور ایک کی حالت تشویش ناک ہے ،متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

جہلم کے علاقے کرسچن کالونی روہتاس روڈ میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں شریک 8 افراد نے کچی شراب پی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی ۔

متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 4افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ 3دوران علاج ہلاک ہوگئے ۔ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

ہلاک ہونے والے5افراد کا تعلق کرسچن کالونی ،ایک کا جادہ اور ایک کا سعیلہ سے ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
تازہ ترین