• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Launches Of Anti Polio Campaign In Quetta
بلوچستان کے 10مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم مکمل ہوگئی، ضلع کوئٹہ میں پولیو مہم آج سےشروع ہوگئی۔

بلوچستان کے12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 24اکتوبر کو شروع ہوئی،10 مختلف اضلاع میں مہم گزشتہ روز مکمل ہوگئی تاہم ان میں قلعہ عبداللہ اور پشین میں یہ مہم جاری ہےاور آج اس کا آخری روز ہے۔

دوسری جانب 24اکتوبرکو سیکورٹی وجوہات کی بناء پرکوئٹہ میں ملتوی کی جانےوالی مہم آج سے شروع ہوگئی، مہم کے دوران 5لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیاگیا ہے۔

مہم کےلئےایک ہزار 740 موبائل ٹیمیں، 90 فکس ٹیمیں اور 77 ٹرانزٹ پوائنٹ ہوں گے، مہم کےلئےپولیس، ایف سی سیکورٹی کےاہلکار فرائض سرانجام دے رہےہیں۔ ضلع کوئٹہ میں پولیو مہم آئندہ منگل یکم نومبر تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین