• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Rally Will Be Taken Place In All Circumstances Sheikh Rashid
لال حویلی جانےوالےتمام راستےکنٹینرزلگاکربند کردیئے گئے،عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلسہ ہر حال میں کریں گے،گرفتار تو ہونا ہی ہے،گھرمیں چھپ کرنہیں عوام کےدرمیان گرفتاری دوں گا۔

شیخ رشید نے مقامی ہوٹل میں پائے اور لسی کا ناشتہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے والے نہیں،لال حویلی کے اطراف میں ہی موجود ہوں، لوگ نمازکےبعدلال حویلی پہنچیں ۔

 جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کے اطراف میں 40 کنٹینرز لگادیے گئے ہیں،عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے لال حویلی آسکتے ہیں، ہیلی کاپٹر لال حویلی چھت اور لیاقت باغ میں اتر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹینرز کے اوپر سے گزرنے کے لیے سیڑھیوں کا انتظام ہے جبکہ لال حویلی کے اطراف پانچ مساجد ہیں جہاں سے لوگ نکل سکتے ہیں۔
تازہ ترین