• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chicken Price Is Now 153 Per Kg In Peshawar
ضلعی ا نتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے پشاورمیں مرغی کی فی کلو قیمت 153 روپے مقررکردی ہے۔ پشاورمیں مرغی فروش 180 روپے فی کلو تک مرغی فروخت کررہےتھے۔

مرغی کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ہوش آہی گیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک پشاورکے ڈائریکٹر ڈاکٹر معصوم شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے آج پشاورمیں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 153 روپے مقررکردی۔

انتظامیہ نے مرغی فروشوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر قیمت زیادہ وصول کی گئی تو کریک ڈاؤن ہوگا۔
تازہ ترین