• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

Australian Squad Announce Test Series Against South Africa
آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لئے12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 نومبر سے پرتھ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 نومبر سے ہوبارٹ میں کھیلا جا ئے گا ۔ ان ٹیسٹ میچوں کے لئے آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

عثمان خواجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیان، میچل مارش، شون مارش، جوئے مینی، پیٹر نیول اور ایڈم ووجز شامل ہیں۔
تازہ ترین