• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kashmiris Will March To Jamia Masjid In Srinagar
سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں 15 ہفتوں بعد آج ہر صورت میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی ، میر واعظ عمر فاروق کے اعلان پر آج وادی بھر سے کشمیری جامع مسجد تک مارچ کریں گے ، نماز کے بعد آزادی کنونشن ہوگا ۔ حریت رہنما میر واعظ نظر بندہیں جبکہ سری نگر میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔

جامع مسجد میں قابض انتظامیہ نے 15 ہفتوں سے نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ نماز کے بعد آزادی کنونشن ہوگا جس سے حریت رہنما خطاب کریں گے۔

جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔

دوسری جانب طبیعت بہتر ہونے پر حریت رہنما یاسین ملک کو اسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔یاسین ملک ہاتھ میں انفیکشن کے باعث 6 روز تک اسپتال میں زیر علاج رہے ۔
تازہ ترین