• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کا بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

Lahore High Court Ordered The Childrens Custody To The Mother
لاہورہائی کورٹ نے 4بچوں کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،شوہر نے بیوی پر تشدد اور بچے چھین کر گھر سے نکال دیا تھا ۔

جسٹس سردار شمیم خان نے پنڈی بھٹیاں کی رہائشی جنت بی بی کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہرناصر نے گھریلو جھگڑے اور مارپیٹ کے بعد بچے چھین لیے اور اسے گھر سے نکال دیا، اس نے عدالت سے بچوں کی تحویل دلوانے کی استدعا کی۔

عدالت نےچاروں بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا، اس موقع پر ماں بچوں سے لپٹ کر اور انہیں گلے لگا کر روتی رہی، بچوں میں 8 سال کا آصف، 6سال کا لالام 4 سال کی شمائلہ اور ڈیڑھ سالہ سمیرا شامل ہیں۔
تازہ ترین