پشاور کی مقامی عدالت نے سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل پشاوربھیج دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور جمیل خان کی عدالت میں سبز آنکھوں سے عالمی شہرت پانے والی افغان خاتون شربت گلہ کوپیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمہ کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل پشاور بھیجنے کاحکم جاری کردیا۔
شربت گلہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں دو روزقبل پشاور کے علاقہ نوتھیا سےگرفتار کیا تھا۔