• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: احتجاج کےدوران پی ٹی آئی وکلا کی شہریوں سےبدتمیزی

Lahore Pti Lawyers Misbehavior To The Citizens
لاہورمیں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،مال روڈ پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے وکلا کے ایک ساتھی نے شہری کو تشدد کانشانہ بناڈالا،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔

مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے اگر یہ احتجاج پرتشدد ہوتو اسے کسی صورت مہذب نہیں کیا جاسکتا ،مال روڈ پر پی ٹی آئی وکلا نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے، ٹریفک بلاک کی مشکلات سے دوچارشہریوں نے گزرنے کی کوشش کی تو ایک وکیل نے گزرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

احتجاج کرنے والے وکلا کا مطالبہ تھا کہ کرپشن میں ملوث حکمران مستعفی ہوں اور ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔

لاہور میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیے ہیں اور کئی مقامات پر سڑکوں کے کنارے کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین