• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کا پی ٹی آئی چیف کوآرڈینیٹر کو مراسلہ

District Megistrate Islamabad Sends Notice To Pti Chief Coordinator
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی چیف کو آرڈینیٹر کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہرمیں دفعہ144 نافذ ہے،جبکہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے جلسے جلوسوں کا انعقادجاری ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکرزکے غیر قانونی استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ اور ان کے گارڈزکی جانب سےاسلحے کی نمائش کی جارہی ہے۔

مراسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو قانون کی پاسداری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین