• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالا ،پی ٹی آئی کارکنوں کی پولیس سے پھر جھڑپیں،گرفتاریاں

Bani Gala Skirmish Between Pti Workers And Police
اسلام آباد میں پاکستان چوک، بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان پھر جھڑپیں ہوئی ہیں، پولیس نے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکن خیبر پختون خوا کے وزیر محب اللہ خان کی سربراہی میں قافلے کی صورت بنی گالہ پہنچے تھے کہ گرفتار کرلیے گئے۔

دوسری جانب سوات کے ایم پی اے فضل حکیم کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ بنی گالہ پہنچ گیا،پولیس نے پاکستان چوک بنی گالہ میں کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا ہے۔

پاکستان چوک پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھاپائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا ہے ، جسے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

راولپنڈی کے مری روڈ پر بھی پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی،جھڑپیں خیبرپختونخوا سے آئے کارکنوں سے ہوئیں۔
تازہ ترین