• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

Ogra Recommends Price Hike In Petroleum Products
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 29 پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 75 پیسے فی لیٹر ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 40پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم منظوری کے لیے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔
تازہ ترین